لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 جنوری 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ابوظبی: مریم نواز کو ابوظبی ایئرپورٹ پر لیگی کارکن نے سونے کا تاج پہنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق لندن سے پاکستان واپس آنے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ابو ظبی ایئرپورٹ  پر لیگی کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔

مریم نواز کو ابوظبی ایئرپورٹ پر لیگی کارکن کی جانب سے سونے کا تاج بھی پہنایا گیا۔

مریم نواز ابو ظبی سے روانہ ہو چکی ہیں جبکہ آج ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ

واضح رہے کہ مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں وہ اکتوبر کے شروع میں لندن روانہ ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔