- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین میں میزائل فائر کردیا
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں کے باعث کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی: انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت، معاشی غیر یقینی، خام مال پر مہنگائی کے اثرات اور پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک مزید اضافہ کردیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 کے بعد بک ہونیوالی گاڑیوں پر ہوگا انڈس موٹرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یارس 1.3، جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 38 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ 79 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
یارس 1.3 اے ٹی آئی وی ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 9 ہزار، 1.3 اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی 45 لاکھ 29 ہزار، یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی آئی کی 46 لاکھ 49 ہزار اور 1.5 اے ٹی وی آئی ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 49 لاکھ 29 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
اسی طرح کرولا 1.6 اٹلس ایکس ایم ٹی کی نئی قیمت 52 لاکھ 69 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی کی نئی قیمت 57 لاکھ 49 ہزار روپے،کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی ایس ای کی نئی قیمت 63 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.8 ایکس سی وی ٹی گرینڈی کی نئی قیمت 66 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت ایک کروڑ 22 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ ریوو وی اے ٹی روکو کی قیمت ایک کروڑ 82 لاکھ99 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
فارچونر 2.7 جی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 34 لاکھ 19 روپے، فارچونر 2.7 وی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 53 لاکھ39 ہزار روپے، فارچونر 2.8 سگما فور ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار روپے جبکہ فارچونر 2.8 لیجنڈر ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار رروپے مقرر کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔