- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
- رواں ہفتے چار دن تمام بینکس عوامی لین دین کیلیے بند رہیں گے
آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی (فائل فوٹو)
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باچا خان اور ولی خان کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان اور خدائی خدمت گاروں سے سمجھیں۔
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ باچا خان اور ولی خان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طبعیت ناساز ہے مگر جب اطلاع ملی کے باچا خان اور ولی خان کے موضوع پر تقریب ہے تو شرکت کرنا لازمی سمجھا، ولی خان کے ساتھ والد محترم کے دور سے قریبی تعلق رہا ہے، ہم طالبعلم تھے میں دارالعلوم حقانیہ پڑھتا تھا، ولی خان کے پاس آنا جانا لگا رہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ باچا خان اور ولی خان کی آزادی کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، آزادی کا کوئی مفہوم سمجھنا چاہتا ہے تو شیخ الہند کے پیروکاروں سے سمجھیں، آزادی کا مفہوم اگر سمجھنا ہے تو باچان خان اور خدائی خدمتگاروں سے سمجھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔