ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار

 ہفتہ 28 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

ترجمان وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ 

انہوں نے کہا ک مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیا گیا، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی، یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر لاگو ہوگی، باقی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔