ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

سید مشرف شاہ  ہفتہ 28 جنوری 2023
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کاررائی کی اس دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، دو ٹائم بم اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے 2 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔