گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق

عامر الیاس رانا  ہفتہ 28 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ 

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے گلگت بلتستان عوام کی سہولیت کے لئے جدید ترین لیب قائم کر کے عوام کو سبسڈی ریٹ پر طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی مدد سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گلگت بلتستان میں3 جدید سائنس لیبارٹریاں بھی بنائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال کی مینجمنٹ اور ڈاکٹرز گلگت بلتستان میں ہیلتھ انفراسٹرکچر میں اپ گریڈیشن، سہولیات میں بہتری اور جدت کے لیے بھی تعاون کریں گے۔

چیف سیکرٹری نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹرز، مینجمنٹ کے دورہ گلگت بلتستان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دوبارہ دورے پر تمام سہولیات بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔