پاکستان امن کوایک موقع دیناچاہتاہے،اسحق ڈار

این این آئی  منگل 8 اپريل 2014
قربانیوں،نقصانات،کوششوں کے باوجودالزام تراشیاںہوتی ہیں،کینیڈا میں تقریب سے خطاب فوٹو: فائل

قربانیوں،نقصانات،کوششوں کے باوجودالزام تراشیاںہوتی ہیں،کینیڈا میں تقریب سے خطاب فوٹو: فائل

ٹورنٹو: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارنے کہاہے کہ حکومت انتہاپسندی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے۔

پاکستان امن کوایک موقع دیناچاہتا ہے۔ وزیراعظم کی کوششوں سے انشااللہ ملک میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔ پاکستان 2050تک دنیاکی 18ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔ کینیڈاکے شہرٹورنٹو میں کینیڈین اورپاکستانی کاروباری شخصیات اور پروفیشنلزکی تقریب سے خطاب میں انھوں نے یقین دلایاکہ پاکستان اقتصادی بحالی کے راستے پرگامزن ہے اورمعروف معیشت دان جم اونیل نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان2050تک دنیاکی 18ویںب ڑی معیشت بن جائے گا۔

تاہم ہمیں توقع ہے کہ اپنے وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے یہ درجہ اس سے کہیں پہلے حاصل کیاجا سکتاہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں اقتصادی بہتری کااعتراف کیاہے۔ پاکستان کی اقتصادی کارکردگی نے اسے7سال کے عرصے کے بعدبین الاقوامی بانڈمارکیٹ میں داخل ہونے کے قابل بنادیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔