- پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، امریکی جنرل
- محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا
- محمد رضوان پی ایس ایل کے بہتر بلے باز اور عباس آفریدی بہترین بولر قرار
- پی ایس ایل 8 میں فتح پر حارث رؤف آبدیدہ ہوگئے
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، پولیس افسر سمیت 7 زخمی
- ٹرمپ نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کارکنان کو احتجاج کی کال دے دی
- اسلام آباد پیشی، عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
- زمان پارک چھاپے اور تشدد کیخلاف عمران خان کا عدالت جانے کا فیصلہ
- کراچی میں اتوار کو ہلکی بارش کی پیش گوئی
- لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی
- ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں مزاحمت کرے گی، خالد مقبول
- ڈونلڈ ٹرمپ بھی ’توشہ خانہ کیس‘ میں پھنس گئے
- زمان پارک کے قریب پولیس موبائل پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ
- اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری، فلسطینی نوجوان شہید
- زمان پارک آپریشن: پولیس عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، 60 کارکنان گرفتار
- عالمی عدالت سے صدر کے وارنٹ کے باوجود روس کی یوکرین پر بمباری ایک شہری ہلاک، تین زخمی
- حکومت کا پی ٹی آئی کو کالعدم کروانے کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ
- چین کے صدر کا اگلے ہفتے دورہِ روس متوقع
- سگریٹ سیکٹرمیں بھاری ٹیکس چوری کا انکشاف
- اسلحہ نمائش پر پابندی، سیکیورٹی کمپنیوں کا گارڈز کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج

—فائل فوٹو
اسلام آباد: پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور اور گن مین کو شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے چوہدری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور اور گن مین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایات پر لاہور سے رقم بھرا لفافہ لے کر آئے۔
سابق وزیراعلیٰ کے ڈرائیور اور گن مین نے مجسٹریٹ کے سامنے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے مبینہ ملازمین فہیم اور ارشاد نامی اشخاص کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ دونوں مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کے فرنٹ مین ہیں۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں ملازمین چوہدری پرویز الہیٰ کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں، وزیر اعلیٰ کے لیے نجی رہائش گاہ پر نجی محفلوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔
انہوں ںے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے لیے عاصم چیمہ نامی شخص بھی نجی محفلوں کا انتظام کرتا ہے، اسلام آباد سے شراب بھی اسی مقصد کے لیے منگوائی گئی تھی اور مبینہ طور پر عاصم چیمہ نامی شخص بھی پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے،
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔