مشرف سے نوازشریف کی ذاتی رنجش ہے، احمد رضا قصوری

آئی این پی  منگل 8 اپريل 2014
وطن واپس نہ آنے کی شرط پر جانے کی اجازت دی جارہی تھی جو مشرف نے مسترد کردی فوٹو: فائل

وطن واپس نہ آنے کی شرط پر جانے کی اجازت دی جارہی تھی جو مشرف نے مسترد کردی فوٹو: فائل

حیدر آباد: آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل) کے چیف کوآرڈینیٹر احمد رضاقصوری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کے معاملے میں بوکھلاہٹ کاشکارہے۔

مشرف کے خلاف عدالتی کارروائی محض ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے جو کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ایما پر کی جارہی ہے۔ پیر کو یہاں ایک تقریب میں بذریعہ ٹیلیفون میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مشرف کو ڈیل کی آفرہوئی تھی جسے انھوں نے ٹھکرادیا، ڈیل کے تحت مشرف کووطن واپس نہ آنے کی شرط پربیماروالدہ کی عیادت کیلیے جانے کی اجازت دی جارہی تھی لیکن مشرف نے وطن واپس نہ آنے کی شرط مستردکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ان کی سرزمین ہے جس کی خدمت کے لیے انھوں نے اپنی ساری زندگی وقف کر دی، وہ یہاں جان تو دے سکتے ہیں مگر ملک سے غداری نہیں کر سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔