- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
سری لنکن بورڈ تحلیل کرنے کا جال بچھا دیا گیا

آفیشلز پر فنڈز کے ناجائز استعمال کا الزام، یکم فروری کو دوبارہ سماعت ہوگی۔ فوٹو: نیٹ
کراچی: سری لنکن بورڈ تحلیل کرنے کا جال بچھا دیا گیا جب کہ حکام نے وزارت کھیل کی ممکنہ کوشش کے خلاف فی الحال کورٹ آف اپیل سے اسٹے آرڈر لے لیا۔
سری لنکن وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرنے کی کوششوں کا ’قانونی‘ آغاز ہوچکا، اس سلسلے میں پہلے ایک 6 رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کو حال ہی میں آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مختلف آفیشلز، پلیئرز اور متعلقہ افراد کی جانب سے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا۔
یہ کمیٹی سابق سپریم کورٹ جج کوشالا سروجنی ویراوردنے کی سربراہی میں قائم ہوئی، اس میں وزارت کھیل کے سابق سیکریٹری کنگسلے فرنانڈو، ریٹائرڈ ڈی آئی جی سداتھ، ریٹائر ریئل ایڈمرل آنندا پارس، سابق کرکٹر نالین ڈی ایلوس اور وکیل شیلانی روشنا فرنانڈو شامل ہیں۔
کمیٹی نے بورڈ کو تحلیل کرنے کی خاطر کافی شواہد جمع کیے، اس حوالے سے 63 صفحات کی رپورٹ تیار ہوئی، جس کے مطابق بورڈ کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے 16 آفیشلز کو آسٹریلیا بھیجا گیا ،ان پر 65 ملین روپے کے اخراجات آئے، کچھ بورڈ حکام آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کیلیے آفیشل ٹور پر تھے مگر اکثریت ان لوگوں کی تھی جو بورڈ کے خرچ پر آسٹریلیا میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہوئے۔
اسی بنیاد پر کمیٹی نے وزیر کھیل سے بورڈ تحلیل کرنے کی سفارش کردی تاہم انھوں نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کے بجائے رپورٹ اٹارنی جنرل ڈپارٹمنٹ کو بھیج دی، جس نے اس پر کارروائی کیلیے قانونی رائے جاننے کی خاطر کرمنل اور سول وکلا پر مشتمل ایک اور کمیٹی قائم کردی۔
دوسری جانب بورڈ کے صدر شمی سلوا اور سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے اپیل کورٹ میں وزارت کھیل کو کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد سے روکنے کیلیے درخواست کردی،اس پر فی الحال اسٹے دے دیا گیا جبکہ اگلی سماعت یکم فروری کو ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔