- یکم اپریل سے پٹرول 5، ڈیزل 20 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان
- دورانِ واردات شہریوں کو قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار
- پٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی
- توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
- کھانے پینے کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں پرتنقید، بنگلا دیش میں صحافی گرفتار
- روزہ دار خاتون عمرہ ادائیگی کے دوران انتقال کرگئیں
- لکی مروت؛ تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
- الیکشن کمیشن نے پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
- پیمرا کا پی بی اے سے سرچارج کا مطالبہ آرڈیننس کیخلاف ہے، سپریم کورٹ
- شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے
- نجی پاکستانی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا
- سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات
- تاریخی تقریب منعقد؛ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ تلاوت قرآن پاک اور اذان کی صدا سے گونج اٹھا
- لیونل میسی نے 100 واں گول اسکور کرکے تاریخ رقم کردی
- بھارتی وزیر فلائیٹ نمبر کو ایئرہوسٹس کا واٹس ایپ نمبر سمجھ بیٹھے
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ؛چیئرمین تعلیمی بورڈز کو اشتہارجاری کرنے کی ہدایت
- ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات؛ مردم شماری پرتحفظات کا اظہار
- کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
- آئی ایم ایف کا پاکستان پرسے اعتماد ختم ہو چکا ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ
بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، مصباح کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے

کوہلی کا بابراعظم سے موازنہ قبل از وقت ہے، سابق ہیڈکوچ (فوٹو: ایکسپریس ویب)
لاہور: سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بابراعظم کو ’’ورلڈ کلاس کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہے تاہم سمجھتا ہوں کے بابر ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں۔
مصباح الحق کا موقف تھا کہ کوہلی اور بابر کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا یہ وقت نہیں، دونوں کے میچز کی تعداد بہت مختلف ہے۔ بابر کو کھیلتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، اس کے مقابلے ویرات ایک لمبے عرصے سے میدان میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بابر کی صلاحیتوں پر یقین ہے کہ اگر وہ اسی تسلسل سے پرفارم کرتا رہا تو وہ اعزازت بھی اپنے نام کرلے گا جو شاید کوہلی حاصل نہ کرسکے۔
مزید پڑھیں: خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا
بابراعظم پر ہونے والی تنیقید کے حوالے سے مصباح نے اس ٹرینڈ کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور آئی سی سی کے ایورڈز جیتنا اس کا ثبوت ہے کہ دنیا اس کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ میں سبقت پانا آسان جاب نہیں۔اس کے لیے لگاتار رنز کرنا پڑتے ہیں، بابر کی وجہ سے ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بھی اوپر گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فواد عالم کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ کیخلاف ڈراپ کرنے پر حیران تھا، آفریدی
مصباح نے کہا کہ خواہ مخواہ کپتان کو پریشر میں ڈال رہے ہیں، اگر کوئی تبدیلی کرنی ہے تو سوچ سمجھ کر کی جائے۔ اس موقع پر سابق کرکٹر نے فاسٹ بولر ویاب ریاض کے پنجاب کا نگران وزیر کھیل بننے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔