ڈالرکی قدرمیں کمی کے اثرات چند ہفتوں میں ملیں گے:زعیم قادری

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 8 اپريل 2014
پنجاب حکومت الٹے سیدھے ریکارڈبنانے میں لگی ہے،مرادسعید،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو: فائل

پنجاب حکومت الٹے سیدھے ریکارڈبنانے میں لگی ہے،مرادسعید،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنمازعیم قادری نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی ریلیف کے لیے سرگرم عمل ہے۔

ڈالرکی قیمت میں کمی کے اثرات عام آدمی تک چندہفتوں میں پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ اس بارگرمیوں میں 6سے 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ گیلپ سروے سے انکارنہیں لیکن یہ ضرورہے کہ ڈالرکی قیمت میں کمی آنے کی وجہ سے اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ہم نے ڈالرکی قیمت میں 5روپے کی کمی کی ہے۔ اتفاق فاؤنڈری سے نوازشریف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم نے یوتھ فیسٹیول میں ساڑھے 3کروڑ بچوں کو چند ہزارروپے کے انعامات دے کران میں کھیلوں سے محبت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ پنجاب کے ان کھیلوں کوزندہ کرنے کی کوشش کی ہے جوختم ہوچکے تھے۔

رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہاکہ اسلام آبادکچہری دھماکے میں ملوث لوگوں کو حکومت نہیں پکڑسکتی کیونکہ یہ کمزورہیں۔ پارلیمنٹ لاجزمیں شراب کی بوتلوں کے ثبوت میں نے اسپیکرکو دیے، اسپیکرنے کمیٹی بنادی جس نے ایک بارمجھے بلایا، سوال جواب کیے پھرکچھ نہیں کیونکہ یہ حکومت کی کمیٹی ہے اورحکومت ہی اس میں فریق ہے توپھر شفاف تحقیقات کیسے ہوسکتی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما مرادسعید نے کہاکہ ہم نے کے پی کے میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں قانون سازی کی ہے۔ کرپشن میں ملوث اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔