ایف آئی اے نے پیٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 جنوری 2023
گرفتار ملزم اور برآمد کی گئی ڈیوائس (فوٹو : ایف آئی اے)

گرفتار ملزم اور برآمد کی گئی ڈیوائس (فوٹو : ایف آئی اے)

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے پٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے ملزم امجد خان نجی پیٹرول کمپنی کی درخواست پر کارروائی کی، ملزم نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریموٹ کنٹرول چپ پیٹرول پمپ پر فکس کی ہوئی تھی، جس کے باعث ایک لیٹر سے 200-300 ملی لیٹر پٹرول چوری کررہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے ہوئے یہ سسٹم آن ہو جاتا تھا اور ملزم ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے پیٹرول بوتھ کے ڈیجیٹل سسٹم کو اپنے کنٹرول میں کر لیتا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون، فیول کٹ اور فیول کٹ ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔