ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات

اسٹاف رپورٹر  اتوار 29 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو سی ٹی او (سٹی ٹریفک پولیس آفیسر) لاہور تعینات کردیا گیا، ان کا شمار انتہائی محنتی اور پروفیشنلز افسران میں ہوتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی او لاہور مقرر کیے گئے کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا تعلق پولیس کے 35 ویں کامن سے ہے، کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے 2008ء میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروسز میں شمولیت اختیار کی۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اے ایس پی مارگلہ سرکل سے کیا، انہیں بعد ازاں ایس پی سی آئی اے اسلام آباد اور ایس پی سٹی اسلام آباد تعینات کردیا گیا، وہ ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن بھی تعینات رہے، انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پانچ اضلاع میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مستنصر فیروز ڈی پی او چنیوٹ، ڈی پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولنگر، ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او میانوالی بھی فرائض سرانجام دیتے رہے، انہوں نے ایس پی سیکیورٹی لاہور اور ایس پی سی آر او لاہور بھی فرائض سرانجام دئیے، انہیں دو مرتبہ بطور ایس ایس پی آپریشنز لاہور فرائض سرانجام دینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

سی ٹی او لاہور تعیناتی سے قبل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فرائض سرانجام دے رہے تھے، ان کا شمار انتہائی محنتی اور پروفیشنلز افسران میں ہوتا ہے۔

ایس ایس پی ڈاکٹر اسد ملہی نے سی ٹی او لاہور کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، جس کے بعد ان کا مختلف چوکوں میں استقبال کیا گیا اور وہ وارڈنز سے گلے ملے۔

ٹریفک وارڈنز نے کہا کہ ڈاکٹر اسد ملہی کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اسد ملہی نے ڈیجیٹل چلاننگ، کلیمپنگ، اسمارٹ لائسنسنگ سمیت شہریوں کی سہولت و آسانی کیلئے متعدد اصلاحات متعارف کروائیں۔

ڈاکٹر اسد ملہی نے 02 نومبر 2022 کو بطور سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھالا اور تین ماہ سی ٹی او کے فرائض انجام دئیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔