بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 30 جنوری 2023
—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ دفتر خارجہ

—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ دفتر خارجہ

 اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ 

وزیر خارجہ کا آمد پر روس کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداران اور روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔

https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1619764200984965120

 

وزیر خارجہ روس کا دورہ ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔