96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ

افضال طالب  پير 30 جنوری 2023
حکومت کی پالیسی پرعملدرآمد کرینگے، پرائیویٹائز کرنے کے ٹینڈر جلد جاری ہونگے، سی ای او۔ فوٹو: سوشل میڈیا

حکومت کی پالیسی پرعملدرآمد کرینگے، پرائیویٹائز کرنے کے ٹینڈر جلد جاری ہونگے، سی ای او۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: حکومت پنجاب کی 96 ارب سے زائد کی مقروض لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب کی 96 ارب سے زائد کی مقروض لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو وسائل اور افرادی قوت کی فراہمی کے باوجود پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا اور بیرون ممالک کی کمپنیوں کیلیے راہ ہموار کی جارہی ہے، پیپر ورکنگ شروع ٹینڈرز جلد طلب ہونگے، کمپنی کو خود چلانے کے بجائے بیرون ممالک کمپنیوں کو کنٹریکٹ پر دینے سے اخراجات ڈبل سے زیادہ ہونگے۔

لاہور میں صفائی، کوڑاکرکٹ آٹھانے اور ٹھکانے لگانے کی ذمے داری لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہے ، مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت 2003-4 میں میٹروپولیٹین کارپوریشن جو شہر میں صفائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کام سالانہ بجٹ آڑھائی ارب روپے میں کرتی تھی سے کام لیکر بیرون ممالک کمپنیوں البراک اور ازبک کو انتہائی مہنگے داموں پر دیدیا گیا ، دیہات کی یونین کونسلوں کاکام کمپنی خود چلاتی رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔