’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل

اسپورٹس ڈیسک  پير 30 جنوری 2023
ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کی بدولت 19-2018 سے قبل 2 یا 3 ٹیمیں بناسکتے تھے، سابق قومی وکٹ کیپر بیٹر۔ فوٹو:فائل

ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کی بدولت 19-2018 سے قبل 2 یا 3 ٹیمیں بناسکتے تھے، سابق قومی وکٹ کیپر بیٹر۔ فوٹو:فائل

کراچی: سابق قومی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بھارت کی طرز پر 2 ٹیمیں ترتیب دینے کے معاملے پر دلچسپ ردعمل دے دیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ پہلے ایک تو پوری کرلیں، بھارت نے مختصر فارمیٹس کے لیے الگ ٹیمیں ترتیب دی ہیں، کامران نے مزید کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ پاکستانی بینچ قوت مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کی بدولت 19-2018 سے قبل 2 یا 3 ٹیمیں بناسکتے تھے، پاکستان میں ڈپارٹمنٹ کرکٹ بہت اہم تھی، میں اس کو جانتا ہوں کیونکہ میں نے کئی برس یہ کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے اس طرز کو چھوڑا ہمارے لیے ایک ٹیم بھی بنانا مشکل ہوگیا، اگر 6 ٹیموں کا سیٹ اپ فائدہ مند تھا تو فواد عالم کئی برسوں تک واپسی کیوں نہیں کرپایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔