- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین میں میزائل فائر کردیا
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی

صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان کا دورہ 'ری شیڈول' ہوگا
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے اسلام آباد کا ایک روزہ سرکاری دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا۔
وہ صبح ساڑھے سات بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے مگر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔ سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں اڑان کی اجازت نہیں دی۔
صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے دورے کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا، ان شاءاللہ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔
آئی جی اسلام آباد و سکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹادی اور اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔
ان کے دورے کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
ان کے دورے کی تمام تیاری مکمل تھی۔ انہیں جے ایف 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ائر بیس پہنچنا تھا جہاں 21 توپوں کی سلامی دی جانی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکین ان کے استقبال کے لیے تیار تھے لیکن تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔
شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری کو نجی دورے پر پاکستان پہنچے تھے , وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات بھی ہوئی تھی جہاں شیخ کا گھر بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔