- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
باڈی شیمنگ کی وجہ سے انڈسٹری چھوڑنے کا ارادہ کر لیا تھا، صنم جنگ
کراچی: اداکارہ و میزبان صنم جنگ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خوبرو اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کے بعد بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں باڈی شیمنگ بھی شامل تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ ماں بنی تو بہت سی اُلجھنوں کا شکار ہوئیں مگر سب سے زیادہ انہیں وزن بڑھ جانے کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صنم جنگ کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب موٹی ہوگئی تو لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹ کرنا شروع کر دیئے اور ان سے تنگ آکر میں نے انڈسٹری میں مزید کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ مجھے لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑا تو یہ جھوٹ ہوگا، مجھے بہت فرق پڑا اور میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا بھی شکار ہوئی۔
یاد رہے کہ 35 سالہ اداکارہ صنم جنگ کے ہاں 2016 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس دوران وہ ایک مارننگ شو ہوسٹ کرتی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔