- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر مذاکرات شروع

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نویں اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہونگے
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا اور نویں اقتصادی جائزے پر آج سے مذاکرات شروع ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پروگرام ٹریک پر آنے اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
مذاکرات میں آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022 معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، اور ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کو کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے، انرجی سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل ہی متعدد شرائط پوری کی جاچکی ہیں اور بجلی و گیس کے بارے میں بھی جلد فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی معاہدے کی تکمیل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔