شاہ رخ کی تعریف پر ٹرول کرنے والوں کو انوشے اشرف کا کرارا جواب

ویب ڈیسک  پير 30 جنوری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستانی فنکارہ انوشے اشرف نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریف پر ٹرول کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

فلم ’پٹھان‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی پر انوشے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بالی وڈ کنگ کو ’یونیورسل اسٹار‘ قرار دیا تھا۔

اداکارہ کی پوسٹ ایک شوبز میگزین کے انسٹاگرام پیج پر شیئر ہوئی جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انوشے کو ٹرول کیا اور اسے ’فین گرل موومنٹ‘ قرار دیا۔

Untitled-2

انوشے اشرف اس ٹرول پر خاموش نہیں رہیں اور انہوں نے جواب میں پوسٹ لکھی کہ میں اپنی وال پر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہوں لیکن یہاں کے کمنٹ سیکشن میں لوگ بڑے ’شاندار‘ ہیں جو کوئی رائے نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں میں خان کی تعریف اس لئے کی کہ میں نوٹس میں آنا چاہتی تھیں حالانکہ نوٹس میں آنے کے بہت سارے طریقے موجود ہیں۔

اپنے پچھلے کمنٹ کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شوبز ستاروں کو یونیورسل محبت اور احترام ملتا ہے اسی لئے ہم اس کے متعلق بات کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔