چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا

ویب ڈیسک  پير 30 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کے مسلم لیگ (ق) کے صدر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کل (بروز منگل) کو سنایا جائے گا۔ 

ای سی پی چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چوہدری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔

الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چوہدری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔