اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب

ارشاد انصاری  منگل 31 جنوری 2023
تمام چیمبرز کو 3 صفحات پر مشتمل مختلف کٹیگریز کیلیے فارمیٹ بھی بھجوا دیے گئے۔ فوٹو فائل

تمام چیمبرز کو 3 صفحات پر مشتمل مختلف کٹیگریز کیلیے فارمیٹ بھی بھجوا دیے گئے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ایف بی آر نے اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز اور تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب کرلیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 2023-24ء کے لیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے اور فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، تاجر و صنعتکار تنظیموں سمیت ایف بی آر کے فیلڈ فارمشنز سے بھی آئندہ مالی سال2023-24ء کے وفاقی بجٹ کیلیے یکم مارچ 2023ء تک بجٹ تجاویز طلب کرلی ہیں، اس مقصد کیلیے  لیٹرز ارسال کردیے گئے ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت فیلڈ فارمیشنز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو تین صفحات پر مشتمل مختلف کٹیگریز کیلئے فارمیٹ بھی بھجوائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان  کے مطابق بجٹ تجاویز ارسال کی جائیں۔

ایف بی آر کی جانب سے چیمبرز آف کامرس اور تاجر تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بذریعہ ای میل اپنی بجٹ تجاویز ایف بی آر کو ارسال کی جائیں تاکہ ان کا جائزہ لے کر قابل عمل تجاویز کو اگلے مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جاسکے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔