پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 31 جنوری 2023
خودکش دھماکے سے پولیس لائنز کی مسجد کی دیوار اور چھت گر گئی۔ فوٹو : اے ایف پی

خودکش دھماکے سے پولیس لائنز کی مسجد کی دیوار اور چھت گر گئی۔ فوٹو : اے ایف پی

 پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جلد از جلد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

آئی جی کے پی نے آج صبح جائے وقوعہ کا دورہ کیا جس میں دھماکے کی تفتیش سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے افسران سے پوچھ گچھ کی کہ خودکش حملہ آور اندر کیسے داخل ہوا۔

صوبائی پولیس چیف نے سیکیورٹی لیپس سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں؛ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 88 افراد شہید، 52 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 88 افراد شہید اور 52 زخمی ہوگئے۔

دھماکا عین نمازِ ظہر کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا۔ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نمازیوں کے ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار چیکنگ پوائنٹس عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔