انڈس موٹرز کا دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 31 جنوری 2023
انڈس موٹرز نے گزشتہ سال بھی 10 روز کے لیے پیداوار بند کی تھی:فوٹو:فائل

انڈس موٹرز نے گزشتہ سال بھی 10 روز کے لیے پیداوار بند کی تھی:فوٹو:فائل

  کراچی: ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹرز کمپنی نے اپنا پلانٹ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انڈس موٹرز کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع کے مطابق انڈس موٹرز اور اس کے وینڈرز یکم  فروری سے 14 فروری تک پیداوار بند رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: انڈس موٹرز کا 10 روز کیلئے پلانٹ بند کرنے کا اعلان

بیان میں مزید کہا گیا ہے انڈس موٹرز کمپنی 15 فروری سے سنگل شفٹ میں پیداوار کا آغاز کرے گی۔انڈس موٹرز نے گزشتہ سال دسمبر میں بھی پرزہ جات کی درآمد میں پیش آنے والے مسائل کے باعث 10 روز کے لیے اپنا پلانٹ بند کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔