- جُوا کمپنیز کی پی ایس ایل میں اسپانسر شپ کی تحقیقات جاری ہیں، بورڈ
- کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
- مسلسل ڈپریشن اور بے چینی آپ کو قبل از وقت بوڑھا بنا سکتی ہے
- دو ارب نوری سال دور اب تک کا سب سے روشن خلائی دھماکا
- جانورغائب گوشت حاضر، میمتھ کے ڈی این اے سے گوشت کا گولہ تیار
- سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار
- بھارت میں مندر کے کنویں پربنا فرش ٹوٹ گیا، 35 افراد ہلاک
- امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر پر فرد جرم عائد
- حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش
- بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، تین جاں بحق اور چار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات، عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارک باد
- ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کارروائی شروع
- بلاول کے افطارڈنر میں بھارتی سفارت کار کی شرکت
- رمضان المبارک: نوجوان سے افطار کے بعد خون عطیہ کرنے کی اپیل
- حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی
- امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک
- کرنسی کے غیرقانونی لین دین پر دو ملزمان گرفتار
- کراچی میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلنگ‘‘ میں جاں بحق
- بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
تاجر تنظیموں کا اسلام آباد میں مقیم غیر ملکیوں کی سکیورٹی کلیئرنس کا مطالبہ

تاجر برادری غیر قانونی مقیم افراد کی لسٹ پولیس کو مہیا کریں، تاجر تنظیموں کی اپیل (فوٹو فائل)
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری نے پشاور پولیس لائنز میں دہشت گردی کے واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکیوں کی سکیورٹی کلیئرنس کا مطالبہ کردیا۔
آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و چیرمین ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری و دیگر تاجر رہنماؤں نے گزشتہ روز جاری مشترکہ بیان میں پشاور پولیس لائنز میں دہشت گردی کے واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مساجد میں دہشت گردی کرنے والے کسی صورت میں مسلمان نہیں ہو سکتے۔
تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پولیس لائنز حساس ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے، دہشت گردوں کی وہاں تک رسائی سکیورٹی اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعے کی فوج سے انکوائری کرائیں اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنائیں۔
انہوں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ اسلام آباد میں لاتعداد غیر ملکی رہائش پذیر ہوگئے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ان کی سکیورٹی کلیئرنس کرائیں اور غیر قانونی مقیم افراد کو شہر سے باہر نکالیں۔ یہ لوگ منظم طریقے سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ان میں سے بے شمار افراد کو ایم سی آئی نے کاروبار کے لائسنس جاری کر رکھے ہیں۔
انہوں نے تمام مارکیٹوں کے عہدیداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے میں غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کریں اور کاروبار کرنے والوں کی بھی لسٹ پولیس کو مہیا کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔