- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
- دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام
- ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
والدین پر پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والے بدبخت بیٹے کو دو بار عمر قید

ملزم کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی، (فوٹو فائل)
راولپنڈی: بیوی کے ناراض ہوکر میکے چلے جانے کا غصہ بوڑھے والدین پر اتارنے اور انھیں بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو عدالت نے 2 بار عمر قید اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ 9 جون 2022 کو پیش آیا تھا جب ایک سفاک بیٹے محمد وسیم نے اپنے ضعیف والدین پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ پٹرول چھڑک کر انھیں زندہ جلادیا تھا، ملزم کو اسی دن گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ملزم کی بیوی کسی بات پر جھگڑ کر میکے جا کر بیٹھ گئی تھی اور واپس نہیں آرہی تھی جس کا ذمہ دار بیٹا اپنے والدین کو سمجھتا تھا اور بیوی کی ناراضگی پر اپنے والدین کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔
تھانہ دھمیال پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا اور عدالت میں کئی ماہ سے سماعت جاری تھی۔
آج ہونے والی کیس کی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ سلیم نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 2 بار عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
عدالت نے کہا کہ مجرم نے اپنی والدہ اور والد کو پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی تھی کیوں کہ مجرم کو ملال تھا کہ والدین نے اس کی بیوی کو ناراض ہو کر میکے جانے سے نہیں روکا تھا۔
جج نتاشہ سلیم نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ مجرم سنگین جرم کیا ہے، والدین کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔