- پاکستان کیخلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر
- لاہور میں بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- کراچی میں غربت سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی
- میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا، عمران خان
- وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا
- منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا
- عمران خان پر درج دہشت گردی کیسز کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
- ٹرمپ کے اہل خانہ نے بیرون ملک سے ملنے والے 100 سے زائد قیمتی تحائف ہڑپ لیے
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
- ٹی ٹی پی میں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی
- افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن کلاسیں ویران ہیں
- عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، نیب و دہشتگردی کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور
- تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال
- لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی
- زرعی فارمنگ کیلئے پاک فوج سے بہتر کوئی ادارہ نہیں، اوکاڑہ میں کسان ریلی
- بزنس مین نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا
- بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے 4 روز سے انٹرنیٹ بند
- کراچی؛ سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقیوم فائرنگ سے قتل
- زمان پارک آپریشن؛ مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائرڈ ہوگئے، صدر مملکت سے الوادعی ملاقات

سردار احمد نواز سکھیرا نے سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں
اسلام آباد: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آفیسر، سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائرڈ ہوگئے ۔ انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی۔
Farewell call on the Hon’able President of Pakistan.
Was an honor & privilege serving with u, Sir!@ArifAlvi @PresOfPakistan pic.twitter.com/C3K41l6o90— Ahmad Nawaz Sukhera (@ansukhera) January 31, 2023
سردار احمد نواز سکھیرا نے سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں ۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا 31 جنوری 2023ء کو مدت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے۔ انہوں نے سیکرٹری نجکاری کمیشن ،سیکرٹری اطلاعات سمیت سیکرٹری بورڈآف انویسٹمنٹ اورسیکرٹری تجارت بھی خدمات سرانجام دیں ۔
سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ، جس میں صدر مملکت نے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ سردار احمد نواز سکھیرا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسرتھے۔ انہوں نے 1985ء میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔
سردار احمد نواز سکھیرا 16 اپریل 2020ء کو بطور سیکرٹری کابینہ ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل اپریل 2014ء سے وہ سیکرٹری تجارت، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت نجکاری میں بطور سیکرٹری خدمات دے چکے ہیں۔ انہوں نے 1994ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم پی اے کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے 1993ء میں ویلیمز کالج سے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم اے، انڈسٹری اینڈ ٹریڈ میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ بی ایس آنرز اکنامکس کی ڈگری 1983ء میں لندن اسکول آف اکنامکس سے حاصل کی۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی ہے۔
سردار احمد نواز سکھیرا 1992-93ء میں ویلیمز کالج کے سینٹر فار ڈویلپمنٹ اکنامکس کے فیلو اور جان ایف کینڈی اسکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی کے 1993-94ء میں ایڈورڈ ایس میسن فیلو بھی رہ چکے ہیں۔ سردار احمد نواز سکھرا نے 1992-94ء میں ورلڈ بینک گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔