- اوورسیز پاکستانی دنیا کو بتائیں کس طرح یہاں آئین کو پامال کیا جارہا ہے، عمران خان
- طالبان حکام سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں کو برطرف کریں؛ امیرِ ہبتہ اللہ
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کو مسترد کرتے ہیں، اساتذہ تنظیموں کی پریس کانفرنس
- دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
- رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے لیے نئے اوقات کار جاری
- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- زکوٰۃ، فطرہ اور فدیہ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا فیس 30 فیصد کم لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر کی جائیداد میں 3 دن میں 68 ارب ڈالر کمی

گوتم اڈانی کی جائیداد 133 ارب ڈالر سے 88.2 ارب ڈالر رہ گئی، فوٹو: فائل
نئی دہلی: سنگین الزامات کے نتیجے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی جائیداد میں ایک ہی دن میں 68 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیا کے امیر ترین بھارتی شخص گوتم اڈانی کی کمپنی پر کئی دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ الزامات سرمایہ کاری سے متعلق امریکی تحقیقاتی کمپنی ’ہنڈن برگ ریسرچ‘ کی جانب سے لگائے تھے اور صرف 3 دن کی بازگشت کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں 68 ڈالر تک کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
تاہم بلومبرگ نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو 130 ارب ڈالر سے کم ہوکر 88.2 ارب ڈالر رہ گئی۔
اثاثوں میں 68 ارب ڈالرز کی کمی کی وجہ سے 60 سالہ گوتم اڈانی فوربز میگزین کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں 3 سے 8 ویں نمبر پر آگئے تاہم اب بھی وہ ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے 413 صفحات پر مبنی وضاحتی بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکی کمپنی نے خودمختاری، آبرو اور آئین کے معیار سمیت ملکی ترقی پر حملہ کیا ہے۔
جس پر ہنڈن برگ ریسرچ نے جواب میں کہا کہ اڈانی گروپ خود کو قومی پرچم میں لپیٹ کر بھارتی عوام کو منظم انداز میں لوٹ رہا ہے اور بھارت کے مستقبل میں رکاوٹ بن کر کھڑا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔