- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن

فائل فوٹو
کراچی: شرجیل انعام میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو تجویز دی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی میں اپنا کیمپ آفس قائم کرے تاکہ پروجیکٹ کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو کراچی میں کیمپ آفس قائم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ رابطہ مستحکم ہو اور پاکستان کے پہلے بایو گیس پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ( بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ) میں روز مرہ کی رکاوٹیں اور مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں اور پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔
یہ تجویز صوبائی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی سربراہی سینیئر اربن ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ کر رہے تھے، جب کہ وفد میں سینیئر آپریشنز منیجر لیزا جین ، سینیئر پروجیکٹ آفیسر شوکت شفیع ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر طاہر شیخ ، کنسلٹنٹ صادق آفتاب بھی شامل تھے۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، جی ایم انفراسٹرکچر ٹرانس کراچی پیر سجاد اور دیگر بھی شریک تھے۔
اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون ماڈل کالونی سے نمائش چورنگی تک بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں ، مسائل کے حل سمیت بس ڈیپو اور بایو گیس پلانٹ پر کام کے آغاز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے ، پروجیکٹ کراچی کی گنجان آبادی میں زیر تعمیر ہے، جس میں کئی محکموں کی انسٹالیشن موجود ہیں، تاہم سندھ حکومت تمام مسائلِ دور کرنے کےلئے کمیٹڈ ہے، پروجیکٹ میں جتنے بھی ایڈمنسٹریٹو مسائل ہیں ، ان کے حل کے لئے سندھ حکومت ہر وقت موجود ہے۔
صوبائی وزیر نے وفد کو آگاہی دی کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے الہ دین پارک میں بس ڈیپو کی تعمیر کے لیے زمین ٹرانس کراچی کے حوالے کر دی ہے ، جب کہ بھینس کالونی میں بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے لیے بھی زمین مختص کر دی ہے ، کے ایم سی جلد یہ زمین ٹرانس کراچی کے حوالے کر دے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی خواہاں ہے، سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں شروع کئے گئے کامیاب منصوبوں کے بعد عوام کی دلچسپی ان منصوبوں میں بڑھ گئی ہے، کراچی کی عوام چاہتی ہے کہ انہیں بی آر ٹی ریڈ لائن جلد از جلد سہولت میسر آ جائے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو تجویز دی کہ بینک کراچی میں اپنا کیمپ آفس قائم کرے تاکہ پروجیکٹ کے روزانہ کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز ہو، ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر اربن اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ نے پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں، بالخصوص کے الیکٹرک کی انسٹالیشن کی نشاندہی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ بالخصوص وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پروجیکٹ کو اپنا بھرپور وقت دیا ہے، جس سے پروجیکٹ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے ہر ممکن تکنیکی معاونت اور تعاون جاری رکھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔