- پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، امریکی جنرل
- محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا
- محمد رضوان پی ایس ایل کے بہتر بلے باز اور عباس آفریدی بہترین بولر قرار
- پی ایس ایل 8 میں فتح پر حارث رؤف آبدیدہ ہوگئے
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، پولیس افسر سمیت 7 زخمی
- ٹرمپ نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کارکنان کو احتجاج کی کال دے دی
- اسلام آباد پیشی، عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
- زمان پارک چھاپے اور تشدد کیخلاف عمران خان کا عدالت جانے کا فیصلہ
- کراچی میں اتوار کو ہلکی بارش کی پیش گوئی
- لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی
- ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں مزاحمت کرے گی، خالد مقبول
- ڈونلڈ ٹرمپ بھی ’توشہ خانہ کیس‘ میں پھنس گئے
- زمان پارک کے قریب پولیس موبائل پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ
- اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری، فلسطینی نوجوان شہید
- زمان پارک آپریشن: پولیس عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، 60 کارکنان گرفتار
- عالمی عدالت سے صدر کے وارنٹ کے باوجود روس کی یوکرین پر بمباری ایک شہری ہلاک، تین زخمی
- حکومت کا پی ٹی آئی کو کالعدم کروانے کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ
- چین کے صدر کا اگلے ہفتے دورہِ روس متوقع
- سگریٹ سیکٹرمیں بھاری ٹیکس چوری کا انکشاف
- اسلحہ نمائش پر پابندی، سیکیورٹی کمپنیوں کا گارڈز کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری

بنگلادیش نے قرضے کے لیے جولائی 2022 میں آئی ایم ایف سے رجوع کیا تھا؛ فوٹو: فائل
ڈھاکا: آئی ایم ایف نے طویل مشاورت اور جائزے کے بعد بنگلا دیش کے لیے 4.7 ارب ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی جس میں سے 47 کروڑ ڈالرز فوری طور پر دیے جائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غربت میں کمی اور معیار زندگی بہتر بنانے کی پیشرفتوں کو دیکھتے ہوئے کمیٹی نے بنگلا دیش کی قرضے کی درخواست کو منظور کرلیا۔
آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کے لیے مجموعی طور پر 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط فوری طور پر فراہم کر رہے ہیں جب کہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے قائم فنڈز سے دیں گے۔
بنگلادیش کی مجموعی معیشت تو کافی بہتر رہی ہے تاہم کورونا وبا کے دوران اور روس یوکرین جنگ کے بعد ڈالرز کی ادائیگیوں میں عدم توازن کا سامنا رہا جس پر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنا پڑا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ بنگلا دیش نے جولائی 2022 میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کے لیے درخواست کی تھی جب کہ پاکستان نے اس سے پہلے سے درخواست دے رکھی ہے اور اب آئی ایم ایف کی کمیٹی اس کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد پہنچی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔