- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان نے 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے درخواست دے دی
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
- تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی
- حکومتی بے عملی سے توانائی کے مسائل میں اضافہ، حل نظر نہیں آرہا
- افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
- ’’آئی لو یو احمد شہزاد‘‘
- کیریبیئن کشتی رنز کے طوفان میں ڈوب گئی
- اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل
- دورہ پاکستان؛ اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
- مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا
- کیا تنزانیہ کی پراسرار جھیل جانوروں کو پتھر کا بنا رہی ہے؟
- عمران خان کیخلاف مقدمات کی تعداد سے متعلق پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط
خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری کی جانب سے صوبے میں انتخابات کرانے کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا ہے، ذرائع کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے انہیں الیکشن کی تاریخ کا علم نہیں کیونکہ خط کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ سیکریٹری نے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی تھی۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے لیکن گورنر ہاوس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔
اس حوالے سے گورنر خیبرپخونخوا حاجی غلام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی الیکشن تاریخ کا علم نہیں الیکشن کمیشن نے خط چونکہ میرے سیکرٹری کو لکھا ہے اس لیے ابھی تاریخ نہیں بتا سکتا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا، ہمارے علم میں ایسی بات نہیں کہ الیکشن کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کا خط ملا ہو۔
اُدھر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گورنر نے الیکشن کمیشن کو خط تو لکھ دیا ہے لیکن تاریخ نہیں دی، معلوم نہیں الیکشن کی تاریخ دینے سے کیوں گھبرایا جارہا ہے، امپورٹیڈ حکومت آئین سے کھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آج رٹ پٹیشن جمع کرائی اور گورنر نے الیکشن کمیشن کو بغیر تاریخ کے خط لکھ دیا، ہمیں عدالت سے امید ہے کہ انصاف ملے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔