- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار

کوپن ہیگن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پروٹینز اور اینٹی آکسیڈنٹ کا مرکب مدافعتی خلیوں میں انسداد سوزش خصوصیات کو دُگنا کر دیتا ہے۔
روزمرہ کی بنیادوں پر پی جانے والی کافی میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔ سوزش (انفلیمیشن) جسم کے مدافعتی نظام کا ایک حصہ ہوتی جو کسی بیرونی مداخلت کی نشاندہی کر کے اس کو ختم کرتے ہوئے شفایابی کے عمل کو شروع کرتی ہے۔
تاہم، دائمی سوزش ذیابیطس، قلبی امراض، کینسر اور رومیٹائیڈ آرتھرائٹس کے خطرات میں اضافہ کر دیتی ہے۔
نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پولی فنولز سے بھرپور اشیاء کا امائنو ایسڈز (پروٹین کا بنیادی عنصر) سے بھرپور اشیاء کے ساتھ استعمال اینٹی آکسیڈینٹس کو سوزش کم کرنے کے خلاف مزید مؤثر کرتا ہے۔
کیوں کہ پولی فنولز کے امائنو ایسڈز جیسے دیگر مالیکیولز کے ساتھ استعمال کے کیا نتائج ہوتے ہیں، اس حوالے سے بہت کم مطالعے کیے گئے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے محققین نے مدافعتی خلیوں کو مصنوعی سوزش میں مبتلا کیا۔
کچھ خلیوں کو پولی فنولز بمع امائنو ایسڈز کے (جیسے کافی کو دودھ کے ساتھ دیا جاتا ہے) مختلف خوراکیں دی گئیں جبکہ دیگر کو صرف پولی فنولز (بلیک کافی کے جیسے) کی خوراکیں دی گئیں۔ جبکہ ایک کنٹرول گروپ کو کوئی خوراک نہیں دی گئی۔
مطالعے میں معلوم ہوا کہ وہ مدافعتی خلیے جن کو سوزش کم کرنے کے لیے دونوں عناصر کے مرکب کی خوراک دی گئی ان کی سوزش صرف پولی فنولز پر مشتمل خوراک کی نسبت زیادہ کم تھا۔
جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے بتایا کہ پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کا مرکب مدافتعی خلیوں میں انسداد سوزش خصوصیات کو دُگنا کر دیتا ہے۔
محققین نے کہا کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ دودھ کے ساتھ کافی کا پیا جانا اپنے اندر انسداد سوزش اثرات رکھتا ہے۔ دودھ پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں تمام نو امائنو ایسڈز موجود ہوتی ہیں جو انسانوں کے لیے لازمی ہوتے ہیں۔
تحقیق کی سربراہ پروفیسر میریانے نِیسین کا کہنا تھا کہ جانوروں پر تحقیق کر کے اس معاملے کو مزید گہرائی میں دیکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔