- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا

(فوٹو فائل)
گجرات: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا۔
ذرائع کے مطابق گجرات پولیس کی بھاری نفری نے علی الصبح سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کے گھر کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپا مارا۔ پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سیکڑوں اہل کاروں نے رہائش گاہ کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ارد گرد گشت شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نہ کنجاہڑی ہاؤس کے آہنی گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اس رہائش گاہ پر موجود تھے جب کہ مونس الٰہی گزشتہ دنوں سے بیرون ملک میں ہیں۔
پولیس سمیت دیگر اداروں نے 4 گھنٹے تک رہائش گاہ کو حصار میں لیے رکھا، تاہم داخل ہونے کی کوشش ناکام رہی۔ علی الصبح 4 بجے مارے گئے چھاپے کے بعد سورج طلوع ہوتے ہی پولیس نے رہائش گاہ کا محاصرہ ختم کردیا۔
دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی لاہور میں ہیں جب کہ چوہدری برادران کی فیملی کا بھی کوئی فرد رہائش گاہ پر موجود نہیں تھا۔
2 ماہ کی نگراں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، پرویز الٰہی
دریں اثنا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ظہور الٰہی ہاؤس کنجا گجرات پر غیر قانونی پولیس چھاپے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو رات کے اندھیرے میں ہراساں کیا گیا۔ 2 ماہ کی نگراں حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ نگراں حکومت کی ان غیر قانونی حرکات پر ہم عدالت جائیں گے۔ ہمیں آزاد عدلیہ پر پورا بھروسا ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال کرے۔ اب لوگ ان کے گھروں کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔ محسن نقوی کا کام صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور حکمرانوں نے پولیس اور انتظامیہ کو انتقامی کاروائیوں پر لگا رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔