- امریکا نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دیدیا
- سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق
- افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا
- روسی فوجیوں کو اولمپک میں کھلانے کی تجویز پر یوکرینیوں کے تحفظات
- عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- امریکا: اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- لیسکو کا زمان پارک میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری
- ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی میں سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کرتے ہوئے گرفتار
- چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی موجود
- ای سی سی کا 173 ادویات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
- بھارتی سکھوں کا گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلیے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم
- کوئٹہ، رمضان سستا بازار میں مارکیٹ ریٹ پر اشیا کی فروخت
- کراچی: ملیر میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- پشاور میں مفت آٹے پر عوام کا دھاوا، لوگ جان کی پروا کیے بغیر چلتے ٹرک پر لٹک گئے
- جسٹس منصوراور جسٹس مندو خیل کا فیصلہ ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز
- سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر
- جرمنی میں بدترین ہرتال نے نقل و حمل کا نظام درہم برہم کردیا
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟

نمائشی میچ میں شرکت کیلئے شریک کھلاڑی وطن واپس لوٹیں گے، بورڈ (فوٹو: ایکسپریس ویب)
ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں شریک پاکستانی کرکٹر کو ایونٹ کھیلنے کی مشروط اجازت مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلے والے وہ قومی کرکٹرز جو 5 فروری کے نمائشی میچ کا حصہ نہیں ہیں انہیں 8 فروری تک لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم نمائشی میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو 2 فروری تک طلب کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شریک کرکٹرز نمائشی میچ شرکت کیلئے وطن واپس آجائیں تاہم کچھ کرکٹرز نے معذرت کرلی تھی جس پر تمام کھلاڑیوں کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ملک کی خاطر غیرملکی لیگ چھوڑنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش لیگ چھوڑیں نمائشی میچ کھیلیں، بورڈ کا کرکٹرز کو الٹی میٹم
تاہم پی سی بی نے واپس بلانے کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے والے کرکٹرز پر وطن واپسی کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے میچز 13 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین نمائشی میچ 5 فروری کو بلوچستان کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔