- آفریدی کی ہندوستانی پرچم پر آٹوگرام دینے کی ویڈیو وائرل
- خیبر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ
- قرض ادائیگی کے اخراجات بڑھ کر 3 ہزار ارب تک جا پہنچے
- عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
- پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، امریکی سفیر
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر کی اڑان جاری رہی، اسٹاک مارکیٹ میں 63 ارب روپے ڈوبے
- لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کے ہمراہ کتنی انعامی رقم ملے گی؟
- خالصتان کا قیام؛ بھارتی سکھ کمیونٹی کا آسٹریلیا میں ریفرنڈم
- پی ایس ایل 8، اسٹرائیک ریٹ میں حارث نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
- لیجنڈز لیگ؛ آفریدی کی ایشیا الیون نے گھمبیر کے مہاراجہ کا غرور خاک میں مِلادیا
- ’’پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا‘‘ پی ایس ایل میں بیٹنگ سائٹس کا باب بند
- کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
- بچوں کو مونگ پھلی کی الرجی سے بچانے کے لیے طریقہ کار وضع
- میسی سے بہتر، روبوٹ فٹبالر اپنا فن دکھانے کو تیار
- فضائی آلودگی ناپنے والا اوپن سورس اور کم خرچ آلہ
- پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، امریکی جنرل
- محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا
- محمد رضوان پی ایس ایل کے بہتر بلے باز اور عباس آفریدی بہترین بولر قرار
- پی ایس ایل 8 میں فتح پر حارث رؤف آبدیدہ ہوگئے
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، پولیس افسر سمیت 7 زخمی
شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی

میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبریں گردش کررہی ہیں:فوٹو:فائل
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان عباسی نے بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے استعفیٰ دینے کی خبر بے بنیاد ہے۔ وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے۔ انہوں نے 1988 میں آزاد حیثیت سے انتخاب جیتا اور مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا۔ بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق سے گریز کیا۔ میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔