- افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا
- روسی فوجیوں کو اولمپک میں کھلانے کی تجویز پر یوکرینیوں کے تحفظات
- عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- امریکا: اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- لیسکو کا زمان پارک میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری
- ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی میں سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کرتے ہوئے گرفتار
- چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی موجود
- ای سی سی کا 173 ادویات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
- بھارتی سکھوں کا گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلیے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم
- کوئٹہ، رمضان سستا بازار میں مارکیٹ ریٹ پر اشیا کی فروخت
- کراچی: ملیر میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- پشاور میں مفت آٹے پر عوام کا دھاوا، لوگ جان کی پروا کیے بغیر چلتے ٹرک پر لٹک گئے
- جسٹس منصوراور جسٹس مندو خیل کا فیصلہ ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز
- سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر
- جرمنی میں بدترین ہرتال نے نقل و حمل کا نظام درہم برہم کردیا
- رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب کا اضافہ
- برطانوی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد اسکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب
پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور

تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کردی (فوٹو: فائل)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرول، ڈیزل عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا، تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریفائنریز کی نمائندہ تنظیم دی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔
او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کو نقصان ہوا، ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ
تنظیم نے خط میں استدعا کی کہ اوگرا روپے کہ قدر میں کمی پورا اثر صارفین پر ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہا، اوگرا ایکسچینج ریٹ کا فرق عوام پر ایک ہی بار منتقل کرنے کی اجازت دے۔
قبل ازیں گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔