(ن)  لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک  بدھ 1 فروری 2023
استعفے سے شاہد خاقان کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا پارٹی کو ان کی ضرورت ہے، ترجمان مریم نواز:فوٹو:فائل

استعفے سے شاہد خاقان کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا پارٹی کو ان کی ضرورت ہے، ترجمان مریم نواز:فوٹو:فائل

 لاہور: مریم نواز اور نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔

مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر رہنما اور ورکر ہیں۔ میرے خیال میں سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے شاہد خاقان عباسی کے قد پر کوئی  فرق نہیں پڑے گا۔ وہ بہت بڑے لیڈر ہیں۔وزیراعظم رہ چکے ہیں اور پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی

 

انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں اسحاق ڈار بڑے عہدے پر ہیں۔ پارٹی کا گند عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لانا چاہتا۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ روس سے تیل ڈالرز میں خریدنا ہے یا چینی کرنسی میں ابھی بات چل رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔