معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 1 فروری 2023
ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، پولیس (فوٹو: فائل)

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، پولیس (فوٹو: فائل)

  کراچی: شہر قائد کے معروف بلڈر محمد لاکھانی اور انکا ڈرائیور گاڑی پر فائرنگ نتیجے میں زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن انٹر چینج سے منگھوپیر روڈ جانے والی سڑک پر سفید کرولا کار نے اوور ٹیک کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بلڈر محمد لاکھانی اور انکا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد لاکھانی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کارساز کے قریب گھر سے ایک بجکر 20 منٹ پر نکلے تھے، انہیں لیاری ایکسپریس وے سے سائٹ ایریا جانا تھا۔

گارڈن انٹر چینج پر گاڑی منگھوپیر روڈ کی طرف اتررہی تھی کہ سفید کرولا میں سوار 4 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، تاہم جوابی کارروائی کے باعث ملزمان فرار ہوگئے۔

معروف بلڈر کی گاڈی سے گولیوں کے سات خول ملے ہیں جبکہ محمد لاکھانی کو ایک گولی پیٹ میں لگی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔