- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران چرس اور ہیروئن سے بھرے کیپسول اور ویڈ تحویل میں لیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر مشترکہ کارروائی کے دوران فلائٹ نمبر ’جی نائن 555‘ سے شارجہ جانے والے مسافر سے 70 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ چرس کو رباب (میوزیکل انسٹرومنٹ) میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں اور بیرون ملک کیپسولز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ پہلی کارروائی کے دوران ملکی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 210 کے ذریعے دبئی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 80 ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔
دوسری کارروائی کے دوران قومی ائرلائن کی پرواز پی کے 287 کے ذریعے دوحہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 52 چرس سے بھرے اور 31 آئس سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 510 گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزم چرس طلبا کو فروخت کرتا تھا۔
اسی طرح لاہور ایمپریس روڈ پر واقع نجی کورئیر آفس میں ناروے سے بھیجے گئے پارسل سے 31 گرام ویڈ برآمد ہوئی، مذکورہ برآمد شدہ ویڈ ٹافیوں کے پیکٹ میں چھپائی گئی تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔