- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
- کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز، شہری ذہنی اذیت سے دوچار
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- آئی ایم ایف کا دباؤ؛ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی
- بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان
- پی ایس ایل 8؛ رنز کے سونامی میں کئی ریکارڈز بہہ گئے
- روہت شرما نے شائق کو پھول دیکر شادی کی پیشکش کردی
معدوم پرندے ڈوڈو کی دوبارہ پیدائش کے لیے خطیر رقم مختص

امریکی کمپنی نے ڈوڈو اور بالوں والے ہاتھی کو دوبارہ پیدا کرنے کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کی ہے۔ فوٹو: فائل
آسٹن، ٹیکساس: ایک کمپنی نے ڈوڈو نامی معدوم شدہ پرندے اور صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے بالوں والے ہاتھی (میمتھ) کو کلوننگ کے ذریعے دوبارہ زندہ کرنے کی ٹھانی ہے اور اب تک 150 ملین ڈالر (15 کروڑ روپے) کی رقم بھی جمع کرلی ہے۔
کلوسل بایوسائنسِس نامی کمپنی نے ایک جینیاتی شعبہ بنایا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے بل پر دونوں ماہرین کو دوبارہ منظرِ عام پر لائے گا۔ ان میں ڈوڈو نامی پرندہ بھی تھا جسے انسان نے شکار کرکے صفحہ ہستی سے مٹادیا تھا۔ اس ضمن میں آخری ڈوڈو1681 میں موریشِس کے جزیرے پر انسانوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔ کوسل بایو سائنسِس نے اگرچہ مزید 150 ملین ڈالر جمع کرلیے ہیں لیکن پہلے سے موجود سرمایہ کاری کے بعد یہ رقم 225 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
ڈوڈو کی ہڈیاں اور حنوط شدہ پرندے اب بھی دنیا میں موجود ہیں اور اسی سے اس کا مکمل جینوم پڑھا گیا ہے۔ اس کے بعد اسے قریبی پرندے میں پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی جس میں ’نیکوبار جزائر کا ایک کبوتر‘ شامل ہے۔ کمپنی کے سائنسداں ڈاکٹر بیتھ شاپیرو کہتے ہیں کہ وہ دو عشروں سے ڈوڈو پر تحقیق کر رہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں نیکوبار کبوتر اور ڈوڈو کے درمیان جینیاتی فرق تلاش کیا جائے گا۔ اس سے معلوم ہوگا کہ ڈوڈو کو ڈوڈو بنانے والے جین کونسے تھے۔ پھر شاید کبوتر کے جین میں تبدیل کرکے اسے ڈوڈو کے خلیات کے قریب لایا جائے گا۔ اس کے لیے شاید خلیات سے لے کر انڈے بنائے جائیں گے اور انہیں کسی دوسرے پرندے کے اندر پروان چڑھایا جائے گا۔ ان میں عام مرغیاں اور کبوتر بھی شامل ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بھی ڈوڈو کی 100 فیصد کاپی بنانا ممکن نہ ہوگا۔
ڈوڈو کا وزن 10 سے 15 کلوگرام تک تھا اور اس کی لمبائی ایک میٹر تک تھی اور یہ پرواز سے قاصر تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔