شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت

ویب ڈیسک  جمعرات 2 فروری 2023
الیکشن کمیشن کی مقررکردہ ایسی متعصب اورمنتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سے قبل ہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی—(فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن کی مقررکردہ ایسی متعصب اورمنتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سے قبل ہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی—(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: شیخ رشید کی گرفتاری کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ رسوائے زمانہ الیکشن کمیشن کی مقررکردہ ایسی متعصّب اور منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سے پہلے ہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی جانب ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جارہا ہے جب امپورٹڈ سرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔