- چاند پر انسانی آبادکاری کے لیے برطانوی کمپنی نیوکلیائی ری ایکٹربنائےگی
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے 32 پیسے مہنگا
- اب آئی او ایس پلیٹ فارم پر’یوٹیوب شارٹس‘ کے تھمب نیل بنانا ممکن
- انڈونیشیا میں 5:30 بجے کے اسکولوں نے بچوں کو ’زومبی‘ بنادیا
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی
- بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، بلاول بھٹو
- پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان
- طالبان حکام سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں کو برطرف کریں؛ امیرِ ہبتہ اللہ
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کو مسترد کرتے ہیں، اساتذہ تنظیموں کی پریس کانفرنس
- دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
- رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے لیے نئے اوقات کار جاری
- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- زکوٰۃ، فطرہ اور فدیہ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا فیس 30 فیصد کم لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
شعیب اختر نے عامر کی ممکنہ واپسی پرسوال اٹھا دیا

ماضی میں غلط کیا تھا تو سزا ملی،ٹیم کی ضرورت کیا ہے یہ سوچنا چاہیے،سابق پیسر (فوٹو: ٹوئٹر)
لاہور: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے محمد عامر کی ممکنہ واپسی پرسوال اٹھا دیا۔
ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے محمد عامر کو واپسی کا عندیہ دیا جانا درست نہیں،ماضی میں ہم بھی قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے رہے، مینجمنٹ 12سال تک مجھ سے ناراض رہی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہتھیار ڈال دیے جائیں،ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ پاکستان کی ضرورت کیا ہے۔
محمد عامر انٹرویوز میں کہتے رہے کہ انھوں نے کرکٹ میں جان لگائی، دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ ان کو ماضی میں سزا ہوئی،غلط کیا تھا تو سزاوار ٹھہرے، آپ نے پاکستان کرکٹ کیلیے اچھا نہیں کیا،ملک نے آپ کو جو کچھ دیا،اس کو واپس لوٹانا چاہیے تھا۔
شعیب اختر نے کہا کہ 2017تک محمد عامر کی کارکردگی مناسب رہی،چیمپئنز ٹرافی میں شاندار بولنگ کی،اس کے بعد اگلے 15سے 20ون ڈے میچز میں شاید ہی کوئی معیاری پرفارمنس دیکھنے میں آئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دیدیا
یاد رہے کہ محمد عامر نے پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ پر دانستہ نظر انداز کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے 2020میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،وہ بعد ازاں بھی دلبرداشتہ ہوکر مختلف بیانات دیتے رہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کیے جانے کے بعد نجم سیٹھی نے کمان سنبھالی تو محمد عامر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کردی،اس وقت ہی ان کے کم بیک کی باتیں شروع ہوگئی تھیں۔
نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دروازہ کھلا ہے، ریٹائرمنٹ واپس لیں، پرفارمنس دکھائیں تو منتخب ہوسکتے ہیں،گذشتہ دنوں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بھی اسی قسم کی خیالات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ پیسر بنگلہ دیش میں جاری پریمیئر لیگ میں سلہٹ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 13وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔