پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا

اے پی پی  جمعرات 2 فروری 2023
سہولت کے تحت پاکستان کو تجارتی مقاصد کے لیے افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان اور کرغزستان تک رسائی حاصل ہوگی۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

سہولت کے تحت پاکستان کو تجارتی مقاصد کے لیے افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان اور کرغزستان تک رسائی حاصل ہوگی۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ یکم فروری سے نافذ العمل کردیا گیا۔

پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان،ازبکستان کو گوادر،کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کریگا جس کے ذریعے وہ افغانستان ، ایران اور چین تک اپنی مصنوعات پہنچا سکیں گے۔

اس سہولت کے تحت پاکستان کو تجارتی مقاصد کے لیے افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان اور کرغزستان تک رسائی حاصل ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔