- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: چند ماہ کے تنازع کے بعد وفاقی حکومت نے بیرسٹر شہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل برائے پاکستان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے ’’ایکسپریس ٹریبون‘‘ کو تصدیق کی کہ حکومت نے بالآخر شہزاد عطاء الٰہی کو نیا اے جی پی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہزاد الٰہی اشتر اوصاف علی کی جگہ لیں گے جنہوں نے خراب صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
شہزاد الٰہی سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کے پوتے ہیں اور اپنی محنت، دیانت اور قانونی معاملات کو سمجھنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ایک نوجوان کارپوریٹ وکیل بھی ہیں جنہیں تجارتی، ٹیکس اور بینکنگ قوانین، سول، تجارتی، کارپوریٹ، آئینی قانونی چارہ جوئی وغیرہ کا تجربہ ہے۔
شہزاد الٰہی کا تعلق مشہور لا فرم کارنیلیس، لین اینڈ مفتی سے ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی بنچ میں ترقی سے قبل اسی فرم سے تعلق رکھتے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔