- چاند پر انسانی آبادکاری کے لیے برطانوی کمپنی نیوکلیائی ری ایکٹربنائےگی
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے 32 پیسے مہنگا
- اب آئی او ایس پلیٹ فارم پر’یوٹیوب شارٹس‘ کے تھمب نیل بنانا ممکن
- انڈونیشیا میں 5:30 بجے کے اسکولوں نے بچوں کو ’زومبی‘ بنادیا
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی
- بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، بلاول بھٹو
- پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان
- طالبان حکام سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں کو برطرف کریں؛ امیرِ ہبتہ اللہ
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کو مسترد کرتے ہیں، اساتذہ تنظیموں کی پریس کانفرنس
- دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
- رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے لیے نئے اوقات کار جاری
- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- زکوٰۃ، فطرہ اور فدیہ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا فیس 30 فیصد کم لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!

میچ 5 فروری کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (فوٹو: فائل)
سابق کپتان محمد حفیظ نے کوئٹہ میں شیڈول 5 فروری کو نمائشی میچ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ منتظمین کی دعوت پر ایک اچھے مقصد کے لیے ہونے والے اس میچ کا حصہ بننے کے لیے کوئٹہ جارہا ہوں اور میچ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر رائے بھی دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کمنٹری کروں گا یا نہیں، ابھی اس بارے میں کوئی پلاننگ نہیں کی البتہ صرف کوئٹہ کے نمائشی میچ میں کمنٹری کرنے کی حامی بھری ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
نمائشی میچ کیلئے محمد حفیظ کے ساتھ اس میچ کے لیے طارق سعید، علی یونس اور عقیل ثمر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ میں شیڈول گلیڈی ایٹرز اور زلمی کے درمیان میچ کیلئے نسیم شاہ سمیت دیگر کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) سے وطن واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
واضح رہے کہ نمائشی میچ کیلئے بگٹی اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔