- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری

(فوٹو فائل)
لاہور: احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ اور بھائی کو غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس سے بری کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے ناکافی شواہد اور کرپشن کا الزام ثابت نہ ہونے پر فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ رباب حسن، بھائی وقار حسن اور قریبی عزیز ڈاکٹر انجم حسن کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کو 2018ء میں گرفتار کیا تھا، فواد حسن فواد اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فواد نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔
نیب نے فواد حسن فواد پر 1 ارب 8 کروڑ روپے مبینہ غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کیس میں نیب کے ترمیمی بل کا کوئی سہارا نہیں لیا گیا بلکہ میرٹ پر پرانے قانون کے تحت بریت حاصل کی گئی۔
فواد حسن فواد کی لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ضمانت منظور کی اور اب ان کی رہائی کا حکم دیا۔ فواد حسن فواد اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران ہی ملازمت کی میعاد مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔