’’فورچیون 500‘‘، پراکٹر اینڈ گیمبل کا پسندیدہ ترین اداروں کی فہرست میں پہلا نمبر

بزنس رپورٹر  بدھ 9 اپريل 2014
فورچیون کی جانب سے یہ اعتراف پی اینڈ جی کی بہترین حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی مرہون منت ہے،فیصل سبزواری فوٹو:فائل

فورچیون کی جانب سے یہ اعتراف پی اینڈ جی کی بہترین حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی مرہون منت ہے،فیصل سبزواری فوٹو:فائل

کراچی: کثیر قومی ادارے پراکٹر اینڈ گیمبل نے ایک بار پھر ’’فورچیون 500 ‘‘ کی پسندیدہ ترین اداروں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے جس کے نتیجے میں بلحاظ صنعت پی اینڈ جی فہرست میں پہلے نمبر پر اور بحیثیت مجموعی پندرہویں نمبر پر آ گیا ہے۔

اس ضمن میں پی اینڈ جی پاکستان کے کنٹری منیجر فیصل سبزواری نے کہاکہ فورچیون کی جانب سے یہ اعتراف پی اینڈ جی کی بہترین حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کامرہون منت ہے جو اعلیٰ معیار اور قدر کی حامل برانڈڈ مصنوعات و خدمات فراہم کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی زندگی کو پرآسائش بنا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔