- بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، بلاول بھٹو
- پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان
- طالبان حکام سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں کو برطرف کریں؛ امیرِ ہبتہ اللہ
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کو مسترد کرتے ہیں، اساتذہ تنظیموں کی پریس کانفرنس
- دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
- رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے لیے نئے اوقات کار جاری
- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- زکوٰۃ، فطرہ اور فدیہ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا فیس 30 فیصد کم لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے

اٹلانٹا: امریکا کی ایموری یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دماغ میں ڈوپانائن (خوشی کا احساس اور حوصلہ دلانے والا ہارمون) بڑھانے والی دوا ڈپریشن سے متعلقہ اعصابی سوزش کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دنیا بھرکی متعدد تجربہ گاہوں میں یہ بات دیکھی گئی ہے کہ سوزش دماغ کے ’ریوارڈ پاتھویز‘ کو متاثر کر کے حوصلے میں کمی اور اینہیڈونیا (ڈپریشن کی بنیادی علامت) کا سبب بنتی ہے۔ ریوارڈ پاتھویز دماغ کے ایسے سانچوں کا گروپ ہوتا ہے جو لذت کے احساس سے فعال ہوجاتا ہے، جیسے کہ ذائقہ دار کھانا یا نشے کا استعمال۔
ایموری یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں ماضی میں کی جانے والی تحقیق میں دماغ پر موجود سوزش کا ڈوپیمین کے اخراج میں کمی سے تعلق سامنے آیا تھا۔
حالیہ تحقیق میں محققین نے دیکھا کہ لیووڈوپا نامی دوا سی-ری ایکٹِیو پروٹین(سی آر پی) کی مدد سے ڈپریشن میں مبتلا افراد کے دماغ پر سوزش کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔ سی آر پی خون کا ایک مالیکیول ہوتا ہے جس کو جگر سوزش سے نمٹنے کے لیے بناتا اور خارج کرتا ہے۔
سوزش کی شدت کی پیمائش اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں دستیاب سادہ سے خون کے ٹیسٹ سے باآسانی کی جاسکتی ہے۔
تحقیق میں ڈپریشن میں مبتلا 40 افراد کا انتخاب کیا گیا جن کو سی آر پی کی سطح زیادہ سے کم کی ترتیب میں رکھا گیا۔ ان افراد کو فرضی دوا(پلیسبو) یا لیووڈوپا(رعشہ کے مریضوں کو دی جانے والی دوا) دیے جانے کے بعد ان کے دماغ کی کارکردگی کا دو بار اسکین لیا گیا۔
اسکین سے معلوم ہوا کہ لیووڈوپا نے ان مریضوں کی دماغی کارکردگی بہتر کی تھی جن میں سی آر پی کی سطحیں بلند تھیں۔ ڈپریشن میں مبتلا افراد میں زیادہ سی آر پی کا تعلق لیووڈوپا لینے کے بعد انہیڈونیا میں کمی سے بھی تھا۔
تحقیق کی سربراہ محقق اور سینئر مصنفہ اور یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر جینیفر سی فیلگر کا کہنا تھا کہ لیووڈوپا کا اثر زیادہ سوزش کے حامل ڈپریشن میں مبتلا افراد کےلیے خاص ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔