ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی

ارشاد انصاری  جمعرات 2 فروری 2023
سات ماہ میں تجارتی خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، دارہ شماریات (فوٹو : انٹرنیٹ)

سات ماہ میں تجارتی خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، دارہ شماریات (فوٹو : انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے سات ماہ میں ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ تجارتی خسارہ 32 فیصد کی ریکارڈ کمی کے ساتھ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر آگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری 2022-23) کے دوران برآمدات 7.16 فیصد کمی کے ساتھ 16 ارب 46 کروڑ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر کی نسبت جنوری میں ملکی برآمدات 4.31 فیصد کمی سے دو ارب 21 کروڑ ڈالرز رہی ہیں۔ جنوری 2022 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 15.42 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم 22.53 فیصد کمی سے 36 ارب 10 کروڑ ڈالرز رہا ہے، اس لحاظ سے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 28 ارب 85 کروڑ ڈالرز تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔